ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو یونیورسٹی لیڈیز ٹوائلیٹ میں موبائل کیمرہ لگانے والا ملزم گرفتار

منگلورو یونیورسٹی لیڈیز ٹوائلیٹ میں موبائل کیمرہ لگانے والا ملزم گرفتار

Wed, 14 Sep 2016 19:17:27    S.O. News Service

منگلورو 14/ستمبر(ایس او نیوز) منگلورو یونیورسٹی کی سائنس فیکلٹی کے لیڈیز ٹوائلیٹ میں خفیہ موبائل کیمرہ لگاکر وہاں سے امیجس دوسرے موبائل فون میں بھیجے جانے کی واردات نے ایک سنسنی سی پھیلا دی تھی۔ مگر اب خبر ملی ہے کہ اس سلسلے میں ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 منگلورو پولیس کمشنر نے اخباری کانفرنس میں بتایا کہ کہ لیڈیزٹوائلیٹ میں خفیہ کیمرہ لگاکر امیجس حاصل کرنے کاکام اسی کالج کے میرین جیو لوجی فیکلٹی میں ایم ایس سی کے طالب علم سنتوش ایم (۲۲ سال) نے کیا تھا۔ٹوائلیٹ میں خفیہ کیمرہ لگانے کی اس حرکت کے خلاف یونیورسٹی کی طرف سے کوناجی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی۔پولیس نے ٹوائلیٹ سے ملنے والے موبائل کو فورنسک جانچ کے لئے حیدرآباد کی لیباریٹری میں بھیج دیا تھا۔ سائنٹفک جانچ کے بعد موبائل کی پوری تفصیلات اور ثبوت ہاتھ لگے۔خفیہ تحقیقات کے ذریعے ملزم کے تعلق سے اہم معلومات حاصل ہوئیں۔جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔اور تفتیش کے دور


Share: